اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے سمن وزیراعظم آفس میں موصول ہوچکا ہے اور وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کریں گے ، قانون اور آئین پر عمل داری کی عملی تصویر پیش کریں گے ۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں طلبی کا سمن موصول ہوچکا ہے ،
نوازشریف کو عوام نے منتخب کیا اور وہ دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، وہ قانون اور آئین پر عملداری کی عملی تصویر پیش کریں گے ، شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر تحفظات ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اپنے بیٹوں کو اور اپنے آپ کو جے آئی ٹی میں پیش کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام کاغذات پہلے ہی ایف بی آر میں موجود ہیں