پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رکن اسمبلی کی بغاوت،خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے لے آئے

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوااسمبلی قربان علی بجٹ اجلاس کےدوران واک آؤٹ کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ اجلاس 2017.18میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک ایوان میں خطاب کررہے تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی قربان علی کرپشن کیخلاف احتجاجا اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔ قربان علی نے اس موقع پرکہا کہ نوشہرہ

میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا سلسلہ جاری ہےاورمیں اس معاملے میں اب خاموش نہیں رہوں گاکیونکہ ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے سچ بولنے کی بڑی سزا ملی ہے۔ تاہم اس کے باوجود میرا ضمیرخاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ قربان علی نے پارٹی قیادت سے سوال کیا کہ اگرنوازشریف کوصادق اورامین نہیں کہاجاتا تو آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کرنیوالے ادارےنوشہرہ میں کرپشن کانوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ جو آدمی جتنا بڑا کرپٹ ہے حکومت نے اس کواتنا ہی بڑا عہدہ دیا ہواہے اورنتقید کانشانہ ن لیگ کوبنائے ہوئے ہے ۔ جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو خسارے اور سیاسی قرار دیتے ہوئے اسے مخصوص اضلاع کا بجٹ کہا ہے جبکہ حکومت نے بجٹ کو ٹیکس فری اور متوازن قرار دیا ہے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اتوار کے روز سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہو ا اجلاس سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسین بابک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیاسی ہے تبدیلی سرکار نے جھوٹ کا پلندہ بجٹ پیش کیا حکومت نے  بجٹ میں سونامی بلین ٹری منصوبے کے لیے 2ارب روپے رکھے گئے ہیں اور یہ رقم بجلی منصوبے پر خرچ کرنے کی بجائے اسکی رقم بلین سونامی ٹری کے لیے مختص کی گئی کیا اس منصوبے سے بجلی کے مسائل ہو جائیں گے

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سوات موٹر وے کے لیے ایک نجی کمپنی کو 5 ارب کا قرضہ دیا جس کا مطلب ہے کہ صوبائی حکومت کو اس موٹر وے سے کسی قسم کی آمدن نہیں ملے گی حالانکہ حکموت کو اس منصوبے میں پارٹنر بننے کی اشد ضرورت تھی  صوبائی حکومت نے این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کو چار سال قبل مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس بجت میں بھی انہیں مستقل نہیں کیا گیا مسلم لیگ ( ن) کے رکن اسمبلی راجہ فیصل زمان نے کہا کہ حکومت نے 12ارب کا قرضہ لیا لیکن ممبران اسمبلی کو اس بارے میں یا بجٹ مین اسکی کوئی وضاحت نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ میرے حلقے سمیت تمام حلقوں میں ترقیاتی سکیمیں غیر منتخب لوگوں کو دی جاتی ہیں

حالانکہ ایک ایم پی اے کے حلقے میں کسی بھی قسم کی سکیم کا حق اسی ایم پی اے کو حاصل ہے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سلیم خان نے کہا کہ بجٹ خسارے کا ہے خسارے کو پورا کرنے کے لیے مختلف بنکوںسے لون لیا جائے گا نہ ہی یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اس بجٹ میں تو سرکاری ملازمین پر بھی ٹیکس لگا یا گیا اور ملازمین کی تنخواہوں مین حسب معمول دس فی صد اضافہ کیا گیا موجودہ حکومت نے پانچ سالون میں ہر بجت میں دس فی صد ہی اضافہ کیا اس زیادہ نہیں

بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مفتی جانان نے کہا کہ صوبائی حکومت خود ممبران کااس صوبے کا حق ادا نہیں کرتی اور مرکز سے حق مانگتی ہے میرے حلقے کو آج تک گیس رائیلٹی نہیں دی جارہی انہوں نے کہا کہ پہلے صوبائی حکومت اپنا حق ادا کرے تو اسے بھی اسکا حق ملے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…