جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دفتر خارجہ نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبریں مسترد کر دیں

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این  پی) پاکستان نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں‘ ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں‘ مہم کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔  اتوار کو  اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے  قطر میں
پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے  کہا کہ  غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ مہم کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

دریں اثنا قطر اورروس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور اْس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی جرمنی اور برسلز کے بعد دس جون ہفتے کے روز ماسکو میں تھے، جہاں اْنہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کی اس ملاقات کے دوران روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور اْس کے عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔لاوروف نے کہاکہ ہم ایک ایسی صورتِ حال پر خوش نہیں ہو سکتے، جب ہمارے ساتھی ممالک کے درمیان تعلقات خراب تر ہوتے جا رہے ہوں۔ ہم اس حق میں ہیں کہ تمام تر اختلافِ رائے کو مکالمت کے ذریعے دور کیا جائے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اْن کے اس دورے کا مقصد روس کو اس امر سے آگاہ کرنا ہے کہ قطر کے خلاف کیسے ’غیر قانونی ہتھکنڈے‘ اپنائے جا رہے ہیں،اختلافات کو ہمیشہ بات چیت ہی سے دور کیا جاتا ہے اور خلیجی تعاون کونسل اس مقصد کے لیے سب سے موزوں پلیٹ فارم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…