اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں گزشتہ روز نوازشریف اپنی رسمی تقریر کے اختتام پر ردعمل کا جائزہ لے رہے تھے اور اسی دوران ان کا مائیک آن تھا جس کی نشاندہی ان کے عقب میں بیٹھے وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر اکمل عزیز نے کی وہ پروٹوکول کے تحت وزیر اعظم کے عملے کا حصہ ہیں ان کے توجہ دلانے پر وزیر اعظم نے اپنے مائیک کا بٹن بند کردیا۔
روزمہ جنگ کے سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق یہ منظر ٹیلی ویژن کے ذریعے لائیو دکھایا جارہا تھا اور بھارتی میڈیا کے مبصروں نے اسے انتہائی منفی رنگ دیکر پیش کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم فوج سے رہنمائی حاصل کر کے اپنی بات کرتے ہیں ان کے زیریلے تبصروں میں یہاں تک کہا گیا کہ وزیر اعظم نوازشریف سے بات کرنا فضول ہے اور جو لوگ بھارت میں بیٹھ کر اس امر کا پرچار کرتے ہیں کہ نوازشریف اور پاکستان سے سلسلہ جنباتی استوار کیا جائے وہ خود دیکھ لیں کہ نوازشریف فوج سے ہدایات لے رہے ہیں اب اس کا پول کھل گیا ہے یہی وجہ ہے کہ نوازشریف پکڑائی نہیں دے رہے۔