اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران چینی صدر سے دوبار ملاقات ہوئی ہے چینی صدر کا وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کیلئے وقت نہ دینے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ہفتے کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے چینی صدر کے وزیراعظم نواز شریف کو وقت نہ دینے کا بھارتی میڈیا کے دعوے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سنگھائی تعاون تنظیم
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر کے درمیان دو بار ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وزیراعظم نواز شریف چین کے صدر کی ملاقات مختلف مواقعوں پر ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے آستانہ میں چین کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا چینی صدر کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کیلئے وقت نہ دینے کا الزام بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ ہے۔