جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

طیبہ تشدد کیس ، ملزمان سیشن جج اوران کی اہلیہ 6جرائم کے مرتکب ہوئے،افسوسناک انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) طیبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزمان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق ملزمان کو 6 جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اوران کی اہلیہ ماہین ظفر کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی جس کے مطابق اور ملزمان نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو حبس بے جا میں رکھا۔

چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ ملزمہ ماہین ظفر نے ملازمہ طیبہ پر تشدد کیا اپنی اہلیہ کو بچانے کیلئے راجا خرم علی خان نے طیبہ کو غائب کیا بعد ازاں پولیس نے طیبہ کو بازیاب کرایا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والی چارج شیت میں بتایا گیا کہ راجہ خرم علی خان اورانکی اہلیہ نے طیبہ کو گھر پر بطور ملازمہ رکھا اور اسی دوران راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ نے اس پر تشدد بھی کیا۔چارج شیٹ کے مطابق جب پولیس نے طبیہ کو بازیاب کرایا تو اس کے ہاتھوں اور انگلیوں پر گہرے زخم کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ ماہین ظفر کی جانب سے طیبہ کے ہاتھوں کو جلایا بھی گیا تھا۔ملزمان کے خلاف جاری ہونے والی چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ ماہین ظفر کی جانب سے طیبہ کو دھمکایا بھی گیا تھا کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے حوالے سے کسی کو نہ بتائے جبکہ راجہ خرم علی خان اوران کی اہلیہ نے طیبہ کے علاج میں بھی کوتا ہی برتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…