پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں اب اے ٹی ایم مشینوں سے پینے کاپانی بھی ملے گا، حیرت انگیز منصوبہ شروع

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں اب اے ٹی ایم مشینوں سے پینے کاپانی بھی ملے گا، حیرت انگیز منصوبہ شروع، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں واٹر اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ان واٹر اے ٹی ایم مشینوں سے شہریوں کو معیاری پانی بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کالوراڈو امریکہ کے اشتراک سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ مشینیں لگائی جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ منصوبہ 3 لاکھ

74 ہزار 599 امریکی ڈالرزمالیت سے زائدسرمائے سے شروع کیاجارہاہے جس کوپاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹر توقیر توصیف اور مصطفیٰ نسیم مل کر کام کریں گے جبکہ منصوبے کی نگرانی امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کرے گا۔جس کے ذریعے صاف پانی نہ ملنے سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوگا اور پانی کی کوالٹی کو آن لائن مانیٹربھی کیاجاسکے گا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…