اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے حتمی کامیابی کیلئے بڑا منصوبہ بنالیا،پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی شمولیت کا اصل مقصد کیا ہے؟سینئر صحافی عارف نظامی کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئرصحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے جو منصوبہ بنایا ہے اس کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا شروع کر دیا ہے جس کے بعد سندھ کا رخ کیا جائے گا کیونکہ خیبر پختونخواہ تو پہلے ہی ان کی جیب
میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے پاس دوآپشن تھیں یا تو پیپلزپارٹی سے اتحاد کرلو یا پھر ان کے بندوں کو ہی توڑ لو،اور پارٹی کافیصلہ یہ ہے کہ بجائے ہم پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں ہم اس پارٹی کو ہی توڑ دیں تاکہ پنجاب میں انہیں کوئی امیدوار ہی نہ ملے۔ عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان پرتنقید تو ہو ہی رہی ہے لیکن ان کی حکمت عملی یہی ہے کہ کسی طریقے سے جیتنے والے رہنماوں کو پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں شامل کیا جائے اور پھر پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ ہو۔