راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کی اڑھائی فرنٹ جنگ کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اڑھائی فرنٹ کی بجاے جتنے بھی محاذ ہوں پاک فوج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کے قابل ہے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہر محاز پر خطرات کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ملک کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں،
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا عزم قابل تحسین ہے ،پاکستان حق خوداردیت کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو مقامی کمانڈر کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جبکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی ٰخلاف ورزیوں اور پاک فوج کی جوابی کاروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں ۔پاک فوج کے جوان سونپے گئے،مشن کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔جوانوں نے بھارتی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق آرمی چیف کو آگاہ کیا۔پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف کو ایف ڈبلیواو کے ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ترقیاتی منصوں میں ایف ڈبلیو او کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج قومی مفاد کے منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک کو درپیش دفاعی اور سلامتی کے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔پاک فوج ہر محاذ پر خطرات کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا ، ڈی جی ایف ڈبلیو او اور جی او سی مری آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کی اڑھائی فرنٹ جنگ کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاکہ اڑھائی فرنٹ کی بجاے جتنے بھی محاذ ہوں پاک فوج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کے قابل ہے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔