تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے فضائی حملوں سے یمن میں خون ریزی میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے پورا خطہ اس کی زد میں آجائے گا۔ سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یمن پر بیرونی قوتوں کی جانب سے حملے اس کی علاقائی سلامتی کے خلاف ہیں اور جس کا نتیجہ سوائے یمن کے لوگوں کے زیادہ خون بہنے کے اور کچھ نہیں نکلے گا جب کہ فضائی حملے یمن میں خون خرابے میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مغرب اور علاقائی قوتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں کسی قسم کے سازشوں سے باز رہیں اور اسے القاعدہ اور داعش کی طرح ڈیل نہ کریں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں فضائی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور یمن کی قومی سلامتی کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کے اقدام سے خطے میں دہشت گردی اور شدت پسندی میں اضافے اور خون ریزی کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اس لیے فوری طور پر حملوں کو روکا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے طیاروں نے یمن کے دارلحکومت میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 100 کے قریب طیاروں نے حصہ لیا جب کہ اس حملے میں22 افراد ہلاک ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار



















































