پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ریلویز کا عید پیکج کرایوں میں 33فیصد کمی،5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے عید کے موقعے پرخصوصی عید پیکج کی منظوری دے دی ہے، عید اور ٹرو کے دونوں دن کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان ریلویز عید کے موقعے پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی
عید پیکج کے حوالے سے فیصلے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور،مشیر ریلویزانجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی،ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی،ایف اینڈسی اے او ڈاکٹرسعید،چیف آپریٹنگ آفیسروقار احمدشاہد، سی سی ایم نوید مبشراور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی، اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال،لاہور، راولپنڈی جائے گی۔عید کی تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی، ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی۔پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون چھ روز تک جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…