اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ عام انتخابات میں 900ٹکٹ جاری کرنے ہیں کیونکہ پاکستان میں صدارتی نہیں بلکہ پارلیمانی نظام جمہوریت ہے ۔اگرصدارتی نظام حکومت ہوتاتوپھرکسی کی ضرورت نہ ہوتی لیکن پارلیمانی نظام میں عام انتخابات میں میری پارٹی نے 900ٹکٹ جاری کرنے ہیں اوربڑے سیاسی گھروں کوملائے بغیریہ ممکن نہیں ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوسکے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں
گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بلوچستان ،سندھ اورپنجاب کے ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پرلوگ توآپ کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن اگرکوئی بڑی شخصیت نہ ہوتووہاںپرانتخاب نہیں جیتاجاسکتا۔عمران خان نے کہاکہ ن لیگ پرنوازشریف بیٹھے ہیں جوکہ کرپشن کے گاڈفادرہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں جوکہ ایک کرپشن برآنڈہیں ،انہوں نے کہاکہ ان جماعتوں میں اگراچھے افراد بھی شامل ہوجائیں تووہ کرپٹ ہوجاتے ہیں ۔