قاسم بن مخیمر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمرؓ کی مجلس میں حاضر ہو کر سلام کیا۔ انہوں نے نہایت انشراح کے ساتھ میرا استقبال کیا اور اپنے پہلو میں بٹھا کر یہ آیت پڑھی۔ ترجمہ ’’جو تم میں سے اپنے دین سے مرتد ہو جائے تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا جس سے اللہ محبت کرے گا اور وہ اللہ سے محبت کریں گے
مومنین پر نرم اور کافروں کے لئے سخت ہوں گے‘‘ اور پھر میرے مونڈے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ واللہ وہ قوم تم ہی اہل یمن میں سے ہو گی جو مرتدوں کا قلع قمع کرے گا۔ یہ بات بار بار کہتے رہے۔