رسول اللہﷺ کے غلام حضرت ابورافعؓ کا بیان ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے سامنے یہ حدیث بیان کی ’’ہر نبی کے ایسے ساتھی ہوتے ہیں جو اس کے نظام ہدایت کی پیروی کرتے ہیں‘‘۔ یہ سن کر حضرت ابن عمرؓ نے اس حدیث سے لاعلمی کی وجہ سے اظہار عدم معرفت کیا۔
بعد میں جب حضرت عبداللہ بن مسعودؓ مقام قناۃ میں آئے تو ابن عمرؓ مجھے اپنے ساتھ لے کر ان کے پاس گئے۔ میں نے ابن مسعودؓ سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے اس طرح یہ حدیث بیان کر دی اور ابن عمرؓ مطمئن ہو گئے۔