حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی مجلس مسجد نبوی میں صبح سے چاشت تک مستقل طو رپر منعقد ہوتی تھی جس میں آپ قبلہ رخ بیٹھ کر حدیث بیان کرتے تھے، ان کے غلام و ترجمان حضرت نافع رحمتہ اللہ علیہ کا بیان ہے:’’ابن عمرؓ مسجد نبوی میں چاشت کے وقت بیٹھتے تھے، اس وقت نماز چاشت نہیں پڑھتے تھے (بلکہ درس دیتے
تھے) پھر اٹھ کر بازار جاتے اور اپنی ضروریات پوری کر کے واپسی پر مسجد نبویﷺ میں آ کر دو رکعت نماز پڑھتے اس کے بعد اپنے مکان میں داخل ہوتے تھے‘‘۔ حضرت نافع نے اس موقع پر اپنا دایاں پیر بائیں پر رکھ کر بتایا کہ ابن عمرؓ اپنی مجلس درس میں عام طور سے اس طرح بیٹھا کرتے تھے۔