ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمشید دستی کی لمبی چھٹی ،جیل منتقل،معاملہ حد سے آگے نکل گیا

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)زبردستی نہرکھولنے کے الزام میں گرفتار  رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کوجوڈیشل ریمانڈ پرسنٹرل جیل ملتان منتقل کردیا گیا ،جمشیددستی اور ان کے گرفتار ساتھی یوسی چیئرمین اجمل کالروکو رات گئے پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ نعیم بخش کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا ،جس پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ کو رات کی تاریکی میں ہی سخت سکیورٹی حصار میں سنٹرل جیل ملتان منتقل کیا گیا۔

جمشید دستی کے حامیوں اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے سنٹرل جیل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور رکن قومی اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ عوامی راج پا آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے بھی جمشیددستی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔دوسری طرف رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی ضمانت کیلئے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کے وکلاء کا وفد سنٹرل جیل ملتان پہنچا،8رکنی وکلاء کے وفد میں ممبرپنجاب بارکونسل ،صدر وسیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بارمظفرگڑھ شامل تھے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ جمشید دستی سے وکالت نامہ پردستخط کروالئے گئے ہیں،آج کورٹ سے جمشیددستی کی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کے وکلاء جمشید دستی کی عوامی آواز کے ساتھ کھڑے ہیں۔سنٹرل جیل ملتان میں جمشیددستی سے ان کے دیرینہ دوست عامر کرامت،بھائی ممتاز عرف بھٹی دستی،بھائی ارشاد دستی سمیت بعض پارٹی کے رہنما?ں نے بھی ملاقات کی جن سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کا کہنا تھا کہ میں نے سحری صرف پانی کیساتھ کی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں نواز شریف کیخلاف بولنے پر مجھ سے انتقام لیا جارہا ہے۔رات 2بجے مجسٹریٹ کو اٹھا کر حکومت نے اپنے عزائم ظاہر کردیئے ہیں۔

جبکہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیددستی کے دیرینہ ساتھی وسینئرپارٹی رہنما چوہدری کرامت علی کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار نے مظفرگڑھ نیں چور بازی گرم کررکھی ہے۔جمشیددستی نے غریب کسانوں کی نہروں کو سیراب کرنے کی کوشش کی جس پر یہ کاروائی ہورہی ہے۔ان سے حکومتی مخالفت کا انتقام لیا جارہا ہے۔،گزشتہ روز گرفتاری کے وقت وکلاء کو جمشید دستی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔جمشیددستی کے بھائی ارشد دستی نے سنٹرل جیل ملتان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کی حالت میں بہت دور آئے لیکن انصاف نہیں دیا جارہا۔مجھے میرے بھائی سے ملنے تک نہیں دیا جارہا۔

یاد رہے کہ جمشید دستی نے اٹھائیس مئی کو مظفرگڑھ کے علاقے موضع ہیڈ کالرو میں کاشتکاروں کی جانب سے نہری پانی کی بندش کی شکایات پراپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈینگا کینال کو خود ہی کھول دیاتھا۔ جس پر ایس ڈی او محکمہ انہار فرخ بٹ کی مدعیت میں ان کے خلاف تھانہ چوک قریشی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد سے مظفرگڑھ آتے ہوئے چوکی ریاض آباد کے قریب تھانہ قریشی پولیس کی بھاری نفری نے جمشیددستی اور ان کے ساتھی چیئرمین یونین کونسل اجمل کالرو کو گرفتارکرلیاتھا۔ جنہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرکے سنٹرل جیل ملتان منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…