منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف کا عدلیہ کے خلاف بیان آصف زرداری بھی سامنے آگئے۔۔کیا بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 9  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدلیہ پر الزامات توہین آمیز اور ناقابل قبول، شہباز شریف معافی مانگیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کے بعد آصف زرداری بھی خم ٹھونک کر سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبا ز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ پر جانبداری اور امتیازی سلوک روا رکھنے کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری بھی خم ٹھونک کر سامنے آگئے ہیں

اور انہوں نے شہباز شریف کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عدلیہ اور سپریم کورٹ پر حملہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے توہین آمیز اور ناقابل قبول بیان پر معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی تصویر کو شہباز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس بچے کو وہاں بٹھا کر رکھا گیا وہ ذرا یاد کریں کہ اس طرح دو مرتبہ منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جیل کے باہر اینٹوں پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا جبکہ ان کے بچے بھی ان کے بازوئوں میں تھے۔اس وقت تو پیپلزپارٹی نے یہ نہیں کہا کہ سپریم کورٹ نے بندوقیں پیپلزپارٹی کی جانب تان لی ہیں۔ یہاں تک کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کا نشانہ بنایا گیا اس وقت بھی پارٹی نے کبھی بھی سپریم کورٹ پر یہ الزام نہیں لگایا کہ اس نے اپنی بندوق پیپلز پارٹی پر تان لی ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ قانونی تحقیقات اور عدالتی طریقہ کار پر احتساب سے بچنے کے لئے الزامات لگائے جائیں۔ آصف زرداری نے وکلا اور صحافیوں کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دھمکی آمیزاور توہین آمیز بیان کا نوٹس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…