آستانہ(آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا اور نریندرمودی نے نواز شریف سے انکے آپریشن کے بعد کی طبیعت دریافت کی۔ جمعہ کے روز آستانہ میں شنگھائی تعاؤن تنظیم کے اجلاس کے دوران اچانک وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اؑ عظم نریندر مودی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے جس کی بعد وزیر اعظم نواز شریف نے آگے بڑھ کر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مصافحہ کیا اور دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم خوشگوار موڈ میں ہنستے مسکراتے ہوئے 3منٹ تک ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہے اس موقع پر نریندرمودی نے نواز شریف سے پوچھا کہ آپکا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرہے اب ٹھیک ہوں بھارتی وزیر اعظم نے نواز شریف سے انکی والدہ اور بیٹی کی خریت بھی دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی نریندرمودی سے انکی والدہ کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا ۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: نواز ،مودی کا پھر آمنا سامنا،گرمجوشی کیساتھ مصافحہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں