باجوڑایجنسی(آن لائن) تحصیل واڑہ ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجہ میں 7افرادزخمی ہوگئے ہیں،سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل واڑہ ماموند میں بم دھماکے کے نتیجہ میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بارودی مواد کچے راستے میں نصب کیاگیاتھا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو ہیڈ کوارٹرہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکورٹی فورسزنے دھماکے کی نوعیت کاجائزہ لینے کیلئے جائے دھماکاکوگھیرے میں لے لیاہے۔جبکہ مشتبہ افرادکی نگرانی شروع کردی ہے۔