بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

آتی ہی رہے گی تیرے انفاس کی خوشبو

datetime 8  جون‬‮  2017 |

حضرت عمرؒ اس جگہ دفن کیے گئے جو انہوں نے خریدی تھی۔ آپ کی قبر پر مسلمہ بن عبدالملک نے کھڑے ہو کر فرمایا: بخدا! آپ کی طبیعت میں ہمیشہ نرمی اور بردباری ہی رہی حتیٰ کہ آپ نے یہ قبر دیکھ لی۔ آپ کے دفن پر ایک سال گزر گیا اور امیرالمومنین کے قول کے مطابق پادری کو یہ حق حاصل ہوگیا کہ وہ آپ کی قبر کو برابر کرکے اس زمین پر کاشت شروع کردے لیکن اس نے آپ کی قبر کو زمین کے ساتھ برابر نہ کیا بلکہ اس کی حفاظت کی اور اس کے راستے کو شاندار بنا دیا تاکہ لوگ آپ کی قبر کی زیارت کے لیے آتے رہیں اور آپ کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہیں اور آپ کی خاکِ قبر کو اپنے آنسوؤں

سے بھگوتے رہیں۔چنانچہ لوگ اکثر آپؒ کی قبر کی زیارت پر فریفتہ تھے۔ ہشام بن الغار بیان کرتے ہیں کہ کریم دابق سے واپس آتے ہوئے ایک منزل پر ٹھہرے۔ جب ہم وہاں سے روانہ ہوئے تو مکحول ہمیں بتائے بغیر ہم سے غائب ہو گئے۔ جب ہم بہت دور نکل گئے تو ہم نے انہیں آتے دیکھا۔ ہم نے پوچھا: کہاں گئے تھے۔ جواب دیا: عمر بن عبدالعزیزؒ کی قبر پر گیا تھا وہ یہاں سے پانچ میل دور ہے اور آپ کے لیے دعا کرکے آیا ہوں۔ پھر فرمایا اگر میں قسم کھاؤں تو اپنی قسم میں حانث نہیں ہوں گا کہ آپ اپنے معاصرین میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والے تھے اور اس زمانہ میں ان سے زیادہ اور کوئی پارسا نہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…