حضرت میمون بن مہران رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ نے اپنے ایک غلام کو مکاتب بنایا (یعنی اسے فرمایا کہ اتنی رقم دے دو گے تو تم آزاد ہو جاؤ گے) اور مال کی ادائیگی کی قسطیں مقرر کر دیں جب پہلی قسط کی ادائیگی کا وقت آیا تو غلام وہ قسط لے کر ان کے پاس آیا۔ انہوں نے اس سے پوچھا یہ مال تم نے
کہاں سے حاصل کیا ہے؟ اس نے کہا کچھ مزدوری کر کے کمایا ہے اور کچھ مانگ کر لایا ہوں۔ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا تم مجھے لوگوں کا میل کچیل کھلانا چاہتے ہو؟ جاؤ تم اللہ کے لئے آزاد ہو اور مال جو تم لے کر آئے ہو وہ بھی تمہارا ہی ہے۔