جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بہت ہوچکا، قطر کو آخری موقع دے رہے ہیں ورنہ ۔۔۔!سعودی عرب نے دو راستے بتادیئے،دوٹوک اعلان

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف قطر کی جانب سے بہت سازشیں ہوچکی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور حماس جیسی تنظیموں کی مدد بند کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا ہرگز نہیں مگر اسے درست فیصلے کرنے کا ایک اور موقع دینا ہے۔

اب یہ قطر پر منحصر ہے کہ آیا وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملکوں کی طرف سے قطر کے خلاف اٹھائے گئے بعض اقتصادی اقدامات کا مقصد بھی دوحہ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور انتہا پسند گروپوں سے ناطہ توڑنے پر قانع کرنا ہے۔ توقع ہے کہ منطق اور عقل قطر کو درست سمت میں فیصلے کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کافی ہیں۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں قطر کر غیرمعمولی دبا بڑھے گا اور قطری عوام ان کے نتائج کا متحمل ہونا پسند نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی وزیرخارجہ ایک ایسے وقت میں فرانس کیدورے پر پیرس پہنچے ہیں جب حال ہی میں سعودی عرب، امارات، بحرین، مصر سمیت سات ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں۔عادل الجبیر نے اپنے دورہ فرانس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب جون ایف لوڈریان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہ نماں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان جاری سفارتی بحران پربھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب نے گذشتہ سوموار کو قطرکے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی حدود سیل کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود قطری باشندوں کو دو ہفتوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ادھر فرانسیسی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ صدر ایمانویل ماکروں نے امیر قطر سے بات کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس قطر اور اس کے پڑوسی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے کوششوں میں ہرممکن معاونت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…