میں نے سیکھا ہے کہ آپ کسی کو اپنے آپ سے پیار کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے، آپ ایسے بن سکتے ہیں کہ لوگ آپ سے پیار کریں اور بس۔میں نے سیکھا ہے کہ میں جتنی مرضی کوشش کر لوں کچھ لوگ کبھی مجھے پسند نہیں کر سکتے۔میں نے سیکھا ہے کہ کسی کا اعتبار جیتنے میں سال لگ جاتے ہیں پر کسی کا یقین توڑنے میں صرف چند سیکنڈ۔ میں نے سیکھا ہے کہ میرے پاس کیا کیا ہے اہم نہیں ہے،
میرے پاس کون کون ہے، یہ اہم ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ کسی کو اپنی طرف کھینچنا میرے لیے مسئلہ نہیں کیونکہ میں اپنے چارم سے یہ بآسانی کر سکتا ہوں اس میں پندرہ منٹ لگتے ہیں لیکن کسی کو اپنی طرف متوجہ رکھنے کے لیے میرے میں کوئی تو ہنر ہونا چاہیے ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ کسی اور کے ساتھ مقابلہ کرنا بے تکا ہے لیکن مجھے خود اپنے آپ سے ہمیشہ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ اہم نہیں ہے کہ آپ کے ساتھ کیا کیا مظالم کے پہاڑ بیت گئے، آپ نے ان سے کیا سیکھا؟میں نے سیکھا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں اس کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے اور مجھے بہت زیادہ وقت لگ گیا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ جب دوسرے مجھ پر کیچڑ اچھالتے ہیں تو ان کا منہ توڑنا بہت آسان ہے لیکن صبر کرنا اور خاموش رہنا بہت مشکل کام ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ یا تو میں اپنے غصے کو قابو کر سکتا ہوں یا میرا غصہ مجھے قابو کر لے گا۔میں نے سیکھا ہے کہ ہیرو ہمیشہ وہ کرتے ہیں جو اس وقت کرنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے وہ نتائج کا سوچ سوچ کر ڈرتے نہیں ہیں۔میں نے سیکھا ہے کہ معاف کرنا نا ممکن تھا لیکن میں نے اس کی بہت پریکٹس کر لی ہے تو اب میں دل سے نہیں، میں اپنی پریکٹس سے سب کو معاف کر دیتا ہوں۔میں نے سیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے بہت پیار کرتے ہیں مگر وہ آپ کو دکھا نہیں پاتے۔
میں نے سیکھا ہے کہ میں اور میرا بیسٹ فرینڈ کچھ کریں یا نہ کریں ہمارا ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزرتا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ اکثر اوقات جب میں منہ کے بل گرا تو جن لوگوں سے مجھے امید تھی کہ وہ مجھے اور ماریں گے، انہوں نے ہی مجھے اٹھایا اور پھر زندگی کی راہوں پر گامزن کر دیا۔ میں نے سیکھا ہے کہ غصہ بجا ہے اور کبھی کبھی غصے کا اظہار بھی بالکل ٹھیک ہوتا ہے مگر میرا غصہ مجھے کرخت بنا دے،
یہ بالکل غلط ہے۔ میں نے سیکھا ہے کہ دوستی ایسا ناتہ ہے جو دوریوں میں بھی پنپتا رہتا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ میرے سب سے پسندیدہ کپڑے وہ ہیں جن میں سب سے زیادہ مہریاں ہیں کیونکہ میں نے انہیں بہت پہنا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ لکھنے اور کہہ دینے سے دل کا بوجھ چھٹ جاتا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ آپ کی ڈگر یاں اور سرٹیفیکیٹ آپ کو ایک ڈیسنٹ انسان ہرگز نہیں بناتے۔میں نے سیکھا ہے کہ محبت میں گرفتار ہونے اور ہمیشہ رہنے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں۔میں نے سیکھا ہے کہ جس جس کو میں نے سب سے زیادہ چاہا ہے، وہی مجھ سے سب سے جلدی چھنا ہے۔میں نے سیکھا ہے کہ چاہے قیامت سر پر پڑ جائے جس جس نے ہمیشہ سچ بولا ہے وہی کامیاب ہوا ہے۔