راولپنڈی (آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب مفاد عام کے پیغامات جعلی ہیں ‘ آئی ایس پی آر صرف اپنی سرکاری ویب سائٹ اور اکاؤنٹ استعمال کرتی ہے ‘ واٹس ایپ کے ذریعے آئی ایس پی آر کوئی چیز شیئر نہیں کرتا‘ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی سرکاری ویب سائٹ یا اکاؤنٹ چیک کئے بغیر پیغامات شیئر نہ کئے جائیں۔ بدھ کو پاک فوج
کے شعبہ تعلقات عامہ نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب مفاد عامہ کے پیغامات کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی پیغامات میں وارننگ اور ایمرجنسی نمبر دئیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر صرف اپنی سرکاری ویب سائٹ اور اکاؤنٹ استعمال کرتی ہے ‘ واٹس ایپ کے ذریعے آئی ایس پی آر کوئی چیز شیئر نہیں کرتا‘ آئی ایس پی آر کی سرکاری ویب سائٹ یا اکاؤنٹ چیک کئے بغیر پیغامات شیئر نہ کئے جائیں