ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اصل مقصد کیا ہے؟ان رہنماؤں کی کرپشن کے الزامات پرعمران خان نے کارکنوں کو کیا جواب دیا،معروف صحافی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صافی رئوف کلاسرانےپیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی پارٹی میں پیپلز پارٹی کے کرپٹ رہنماؤں کوشامل کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رئوف کلاسرانے کہاکہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کہا ہے

کہ وہ ان کا دفاع کریں کہ ہم ان کے بغیر جیت نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں پڑھے لکھےنوجوان ہیں اوران میں بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں جویہ سوچ کرپی ٹی آئی میں شامل ہوئےتھے کہ ہم نے ان کرپٹ سیاست دانوں کو سسٹم سےباہر پھینکنا ہے اور پڑھے لکھے افراد کو سیاست میں شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ مجھےاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کسی دوسری جماعت میں شمولیت کیوں اختیار کررہے ہیں بلکہ نقصان ملک کا ہورہاہے کہ نوجوان نسل عمران خان کے ہرغلط فیصلے کی حمایت کررہی ہے کیونکہ تحریک انصاف میں پیپلزپار ٹی کاہاراہواگروپ شامل ہورہاہےجس کااپناکوئی ووٹ بینک نہیں ہے اورعمران خان پہلے انہی افراد کے خلاف تقریریں کرتے تھے جوآج ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن زدہ لوگ اب عمران خان کی پارٹی کاحصہ بن چکے ہیں جن پرکرپشن کے مقدمات بھی ہیں ۔روف کلاسرانے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی کانعرہ لگایاتھالیکن اب یہ کرپٹ افراد ان کے نعرے کے برعکس کام کریں گے تواس سے پارٹی سے عوام کااعتباراٹھ جائے گااوریہ لوگ دوبارہ سے ملک میں پراناہی نظام چلاناشروع کردینگے جس کی مخالفت عمران خان بارباراب بھی کررہے ہیں ۔اس سے پی ٹی آئی کابھی نقصان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…