دبئی (آئی این پی)صدر آل مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تیسری قوت بناکر (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کو شکست دیں گے،ن لیگ کی چوتھی مرتبہ حکومت ہے،پاکستان کو تباہ کیا جارہا ہے،پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے،بھارتی سرحد سے خطرہ تھا افغان ایران بارڈر بھی متحرک ہوگئے ،پاکستان کی معیشت ذوال پذیر ہے،پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سامایہ کاری نہیں آرہی سپریم کورٹ نے بڑی امید یں وابستہ ہیں ۔بدھ کو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کی جو عزت ہونی چاہیے وہ نہیں ہے۔ہر پاکستان کا فرض ہے
وہ ملک کو اس صورتحال سے نکالے ۔سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ْانھوں نے کہا کہ ن لیگ کی چوتھی مرتبہ حکومت ہے ۔پاکستان کو تباہ کیا جارہا ہے۔پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات کا سامناہے۔پاکستان کی میشت زوال پذیر ہے۔پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آرہی۔پرویز مشرف نے کہا کہ کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کی طرف سے بیرونی خطرات ہیں ۔بھارتی سرحد سے خطرہ تھا،افغانستان ،ایران بارڈر بھی متحرک ہوگئے۔پاکستان میں جمہرری نظام ہے۔جاعتوں سے ہی تبدیلی لانی ہے۔تیسری قوت بناکر ن لیگ اورپیپلز پارٹی کو شکست دیں گے۔