بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سی پیک کا مغربی روٹ سرد خانہ کی نذر ، تمام فنڈز مشرقی روٹ کی تعمیر کے لئے مختص

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو سرد خانے میں ڈال کر اپوزیشن کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے ۔ مغربی روٹ کی تعمیر کیلئے بلوچستان اور کے پی کے کے چھ اضلاع سے زمینوں کی خریداری کے لئے 56 ارب روپے خرچ ہونا تھا حکومت نے موجودہ بجٹ میں زمینوں کی خریداری کیلئے کوئی فنڈز نہ مختص کیا ہے اور نہ زمینوں کے حصول کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ

سی پیک کے مغربی روٹ کی تعمیر کے لئے زمینوں کے حصول کے لئے چھپن ارب روپے درکار تھے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے یہ رقم وفاقی حکومت سے طلب کی تھی تاکہ بلوچستان سے گزرنے والی مغربی روٹ کے لئے زمینوں کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے مغربی روٹ ڈیرہ اسماعیل خان ، ضلع شہرانی ، ضلع ژوب ضلع چمن ضلع کوئٹہ ضلع مستونگ ضلع قلات سے گزرنا ہے اور اس علاقوں میں دوسری شاہراہ کیلئے سینکڑوں ایکڑ زمین درکار ہے این ایچ اے کے تخمینہ کے مطابق ان زمینوں کے حصول کیلئے چھپن ارب روپے خرچ ہوں گے نواز شریف حکومت نے سی پیک کا مغربی روٹ کو ختم کرتے ہوئے مشرقی روٹ پر کام کی رفتار تیز کردی ہے اورتمام فنڈز مشرقی روٹ کی طرف ٹرانسفر کئے ہیں این ایچ اے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ ہکلا سے ڈیرہ اسماعیل خان 285 کلو میٹر لمبی شاہراہ کی تعمیر کیلئے زمین خریدی گئی ہے جس پر تیرہ ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں اور مالکان کو یہ رقوم متعلقہ ڈی سی اوز کے توسط سے ادا کی جارہی ہے تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے قلات تک مغربی روٹ کیلئے کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ حکومت نے مشرقی روٹ کو اہمیت دینا شروع کردی ہے پارلیمان کی سی پیک کیمٹی میں بلوچستان کابینہ کے وزیر نے بتا رکھا ہے کہ وفاقی حکومت نے مغربی روٹ کی تعمیر کیلئے زمینوں کے حصول کیلئے صوبائی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کئے ہیں

نیشنل ہائی ویز کے افسر نے بتایا ہے کہ مشرقی روٹ کی تعمیر اور ٹریفک کے رواں دواں ہونے کے بعد مغربی روٹ کی افادیت ختم ہوجائے گی اور مغربی روٹ کے فنڈز اب مشرقی روٹ کی طرف موڑ دیئے گئے ہیں اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے گریز کررکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…