اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمینٹ پر حملے کے بعد امام خمینی کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلےایرانی پارلیمنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، دو ارکارن پارلیمنٹ سمیت 3زخمی، فوج طلب، حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ پر ایک نامعلوم مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی، حملہ آور نے کوشش ناکام ہونے پر وہاں موجود گارڈ پر فائر کھول دیا جس سے وہ ارکان پارلیمنٹ زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے اور فائرنگ کی اطلاعات پر ایرانی فوج کے دستے پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نےایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کےنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گارڈ کو ٹانگ میں گولی لگی جبکہ دو ارکارن پارلیمنٹ بھی اس کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ہیں۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد بھاری تعداد میں ایرانی سکیورٹی فورسز کو پارلیمنـٹ کے باہر اور اندر دیکھا گیا ہے۔