پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اعتراض کرے گا تو طلاق پڑ جائیں گی

datetime 16  جون‬‮  2017 |

ایک شخص شکار کے لیے نِکلا۔اُس نے دو سانپ دیکھے کہ: ” آپس میں لڑ رہے ہیں۔ایک سفید ہے اور دوسرا سیاہ،اُس نے سیاہ کو مار ڈالا اور شکار کے لیے چلا گیا۔ ”اُسے ایک صاحبِ جمال عورت نظر پڑی اور کہنے لگی: ” میں وہی سانپ ہوں،تُو نے میرے دُشمن کو مار ڈالا تُجھے اس کا عوِض مِلنا چاہیے۔پس میں اپنی بیٹی سے تیرا نِکاح کیے دیتی ہوں۔

لیکن اُس پر اعتراض نہ کرنا ورنہ اگر تُو تین بار اعتراض کرے گا تو اُس پر تین طلاق پڑ جائیں گی۔ ”خیر اُس نے نِکاح کِیا اور اُس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی,ایک آگ آئی اور اُس عورت نے لڑکی کو آگ میں ڈال دیا۔اُس شخص نے کہا: ” تُو نے یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی: ” ایک طلاق ہو گئی۔ ” پِھر اُس کے لڑکا پیدا ہُوا اور ایک کُتّا آیا،اُس عورت نے اُس بچّے کو کُتّے کو دے دیا۔پِھر اُس شخص نے کہا: ” یہ کیوں کِیا؟ ”وہ بولی: ” یہ دوسری طلاق ہو گئی۔ ”پِھر اس کے کسی ساتھی نے اس کے پاس کُچھ کھانا بھیجا،اس عورت نے اس میں نجاست ڈال دی۔اُس شخص نے کہا: ” یہ کیوں کِیا؟ ” وہ بولی: ” تو یہ تیسری طلاق ہو گئی اور سُن! میں تُجھے اس کا راز بتلائے دیتی ہوں جس پر تُجھ سے صبر نہ ہو سکا۔آگ اور کُتّا یہ دونوں ہمارے بچوں کی پرورش کِیا کرتے ہیں اور اس کھانے میں زہر مِلا تھا۔ ”پِھر کُچھ مُدّت بعد وہ عورت مع اپنے لڑکے کے آئی اور یہ کہہ کر اسے لڑکی دی گئی کہ: ” یہ تیری لڑکی ہے۔ ” اور وہی لڑکی ” بلقیس ” تھیں جو حضرت سلیمان علیہ السّلام کی زوجہ بھی تھیں۔اسی وجہ سے جِنّوں نے حضرت سلیمان علیہ السّلام سے بلقیس کا نِکاح ناپسند کِیا تھا۔تاکہ اُن کے اسرار نہ بتائیں اور جو کُچھ اُن کا ماجرا ہُوا،وہ نیکی کرنے کی بدولت تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…