پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

دو بھائی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

دو بھائیوں کو جیب خرچ کے لئے گھر سے ایک ایک پیسہ روز مل جایا کرتا تھا۔ چھوٹے کی تو عادت تھی کہ کبھی خرچ کرتا اور کبھی اسے صندوق میں ڈال دیتا جو مدرسے میں غریب بچوں کی امداد کے لئے رکھا رہتا تھا۔ بڑے بھائی کی یہ حالت تھی کہ جب مدرسے میں کھیلنے کی چھٹی ہوتی تو وہ مدرسے کے مٹھائی والے کی دکان پر چلا جاتا۔

بھلا اس کی رنگا رنگ مٹھائیوں کے سامنے اس کا ایک پیسہ کیا چیز تھا۔ دس پندرہ دن تو اس نے اس طرح گزارا کیا کہ آج لڈو لے لئے تو کل بالو شاہی۔ ایک دن جلیبیاں تو دوسرے دن برفی۔ مگر اس سے تسلی کب ہوتی؟ اس نے ادھار لینا شروع کیا تو چند روز میں دو روپے اس کے ذمہ ہو گئے۔ دکاندار نے روپے مانگے تو یہ گھبرایا کہ ماں باپ کی آمدنی زیادہ نہ ہونے کے باعث پیسے کے نہ ملنے کی امید تو کیا الٹا مار پڑنے کا ڈر تھا۔ آخر ایک دن دکاندار نے اس کا بستہ چھین لیا اور کہا کہ روپے دو گے تو بستہ دوں گا۔ اس پر دوسرے دن اسے مدرسے سے غیر حاضر ہونا پڑا۔ چھوٹے کو خبر ملی تو اس نے پہلے تو بڑے بھائی کو سمجھایا۔ پھر دکاندار کی منت کی کہ اس کا بستہ دے دو۔ آج سے دو پیسے روز دے کر میں تمہاری رقم چکا دوں گا۔ چنانچہ دکاندار نے بستہ دے دیا۔ چھوٹا لڑکا بڑے بھائی کا اور اپنا ملا کر دونوں کے دونوں پیسے دکاندار کو دے دیتا۔ اس طرح دو مہینے میں یہ قرض اتر گیا اور ساتھ ہی بڑے کو بھی کفایت کی عادت پڑ گئی۔ چنانچہ اس کے بعد پھر اس نے کبھی قرض نہ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…