پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

شکر ہے

datetime 6  جون‬‮  2017 |

سلطان روم جو عیسائی تھا ہر سال ہارون الرشید کو کچھ مال بھیجا کرتا تھا‘ اس نے ایک سال یہ حیلہ کیا کہ چند راہبوں کو پیغام دے کر یہ کہلا بھیجا کہ ان عیسائی راہبوں سے اگر آپ کے علماءبحث کریں تو اور ان پر غالب آ جائیں تو مال مقررہ برابر دیتا رہوں گا

ورنہ نہیں چنانچہ جب یہ راہب ہارون الرشید کے پاس پہنچے تو ہارون الرشید نے دجلے کے کنارے پر علماءاسلام کو جمع کیا اور ان راہبوں کو بھی وہاں بلایا‘ اتنے میں حضرت امام شافعیؒ بھی تشریف لے آئے اور ہارون الرشید نے آپ سے التجا کی کہ ان راہبوں سے آپ بحث کریں۔حضرت امام شافعیؒ نے یہ سن کر اپنا مصلیٰ کندھے سے اتار کر دریا کے پانی کے اوپر بچھا دیا اور اس پر جا بیٹھے اور فرمایا کہ جو شخص ہم سے بحث کرنا چاہتا ہے وہ یہاں آ کر بیٹھ ہم سے بحث کرے۔ راہبوں نے جب یہ حال دیکھا تو سب کے سب مسلمان ہو گئے۔سلطان روم کو جب یہ خبر پہنچی کہ وہ سارے راہب امام شافعیؒ کے ہاتھ پر مسلمان ہو گئے ہیں تو کہنے لگا شکر ہے کہ وہ امام یہاں نہیں آیا اگر یہاں آ جاتا تو سارا روم مسلمان ہو جاتا۔اللہ والوں کی بڑی شان ہوتی ہے اور ان کے فیوض وبرکات کی یہ شان ہے کہ ان کی عظمت شان کو دیکھ کر ہی کوئی لوگ مسلمان ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…