پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ جس دن

datetime 6  جون‬‮  2017 |

بادشاہ کو دو باز تحفے میں ملے‘اس نے اتنے خوبصورت پرندے کبھی نہیں دیکھے تھے‘بادشاہ ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوا‘ بادشاہ نے دونوں پرندے اپنے ملازم کو حوالے کئے اور اسے حکم دیا کہ ان دونوں کی تربیت اچھے طریقے سے کی جائے‘ملازم کورنش بجا لایا

اوردربار سے چلا گیا‘ کچھ دن گزرے تو وہ بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا‘ بادشاہ نے اس سے بازوں کے متعلق پوچھا‘ ملازم نے بادشاہ کو بتایا کہ ایک پرندہ اونچی اڑان اڑ رہا ہے اور دوسرا جس دن سے آیا ہے اپنی شاخ سے نہیں اڑ پا رہا‘بادشاہ نے مملکت کے تمام معالجوں اور جادو گروں کو طلب کر لیا لیکن کوئی اس باز کو نہ اڑا سکا‘بادشاہ نے اپنے مشیروں کے سامنے یہ مسئلہ رکھا‘گھنٹے دن اور دن مہینوں میں ڈھل گئے لیکن باز نہ اڑ سکا‘بادشاہ نے کسی ایسے شخص کو بلانے کا فیصلہ کیا جو قدرت سے گہری دلچسپی رکھتا ہو‘ بادشاہ نے اپنے مشیروں کو حکم دیا کہ کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ کر لائو جو برسوں جنگلات میں گزار چکا ہو۔اگلے دن بادشاہ باز کو محل کے باغوں میں اڑتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گیا‘بادشاہ نے اس شخص کو طلب کیا جس نے باز کو اڑایا تھا‘اس شخص کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا‘بادشاہ نے پوچھا تم نے باز کو کیسے اڑایا؟ وہ مسکرا کر بولا میں نے وہ شاخ کاٹ دی جس پر باز بیٹھا تھا۔آگے بڑھنے کے مواقع بہت ہیں لیکن ہم آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرتے‘ہم اپنی آسائشوں سے قدم باہر ہی نہیں نکالتے‘نئی آزمائشیں اور نئے تجربے ہی زندگی میں آگے بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں‘آزمائشوں کا مقابلہ کریں یہی کامیابی کا واحد رستہ ہے‘ جس دن خود کو پہچان لیں گے اس دن کسی کی جان پہچان کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…