پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

قطری شہزادہ نہ آیا تو کیا ہوگا؟حسین نواز کی متنازعہ تصویر کے پیچھے کون ہے؟اعتزاز احسن کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کو ہوگا،حسین نواز کی تصویر بھی حکومت نے خود لیک کرائی ہے،جوڈیشنل اکیڈمی مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے۔(ن) لیگ ماضی میں بھی خفیہ ریکارڈنگز کرتی رہی ہے ،پہلے دن سے کہا تھا جے آئی ٹی کی کاروائی اوپن ہونی چاہیے ،حکومت روز اول سے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کو ہوگا۔خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پر مکھی مارنے کے برابر ہوگا۔ایسی کوئی کوشش سور مند ثابت نہ ہوگئی ۔حسین نواز کی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی ہے۔تصویر لیک کرانے کا مقصد حسین نواز کو مظلوم ثابت کرنا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے وزارت داخلہ‘ انٹیلی جنس بیورو کی وہاں تک مکمل رسائی ہے۔ (ن) لیگ ماضی میں بھی خفیہ ریکارڈنگز کرتی رہی ہے پہلے دن سے کہا تھا جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہئے۔ شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں ایک ابھی دستاویز نہیں دی۔ اگر (ن) لیگ نے دستاویزات دینی ہوتیں تو سپریم کورٹ میں دیتے انہوں نے کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کے بارے میں رنگ بازی کررہی ہے حکومت روز اول سے ہی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔۔اعترازاحسن نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی ہے۔تصویر لیک کرانے کا مقصد حسین نواز کو مظلوم ثابت کرنا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے وزارت داخلہ‘ انٹیلی جنس بیورو کی وہاں تک مکمل رسائی ہے۔ پہلے دن سے کہا تھا جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہئےاوراب بھی مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کواوپن کیاجائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…