پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ماں کے دودھ کی آن لائن فروخت حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )بی ایم جی نامی طبی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ صحت کے عالمی مبصرین کو”ماں کے دودھ“ کی آن لائن فروخت کی روک تھام کاطریقہ کار وضع کرنا چاہئے۔جریدے کی تحقیق کے مطابق آن لائن فروخت کیا جانے والا ماں کا دودھ باضابطہ طریقے سے ’بریسٹ ملک بینک‘ کے ذریعے فروخت کیے جانے والے دودھ کی نسبت کم بھروسہ مند ہے۔جریدے کے مطابق وہ نئی مائیں جو اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا پاتی یا پلانا نہیں چاہتی ان میں آن لائن دودھ خریدنے کا رواج فروخت پا رہا ہے۔ضریدے کے مدیر کا کہنا ہے کہ آئن لائن دودھ کے سستا ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آن لائن ادارے قیمت کم رکھنے کے لئے دودھ فراہم کرنے والی خواتین کی طبی جانچ کے لئے مقررہ ٹیسٹ نہیں کراتے جس کے سبب آن لائن خریدے گئے دودھ میں یرقان، ایڈز اور اسی نوعیت کی دیگر مہلک بیماریوں کے جراثیم موجود ہونے کا امکان حد سے زیادہ ہے۔جریدے نے اپنی نگرانی میں آن لائن فروخت کیے جانے والےدودھ کے نموںوں کی جانچ کی جس کے انتہائی انوکھے نتائج حاصل ہوئے، 21 فیصد نموںوں میں ہرپس نامی جلدی وائرس پایا گیا۔حاصل کیے گئے 101 نمونوں میں سے92 میں جراثیم کی پرورش کا انتہائی مثبت رحجان دیکھا گیا جس کی وجہ پیسچیرائزیشن کے عمل کا نا ہونا ہے۔نموںوں میں دیکھا گیا کہ 25 فیصد آن لائن دودھ فروخت کرنے والوں کی پیکنگ بھی معیاری نہیں تھی جس کے سبب ’ماں کے دودھ‘ جیسی نعمت کو طویل عرصے تک محفوط نہیں رکھا جاسکتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…