راولپنڈی (این این آئی) جاپان نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کی سفیر تاکاشی کورائی نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص خطے کی
سکیورٹی کے معاملات زیر غور لائے گئے جاپانی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ۔انہوںنے جاپانی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔آرمی چیف نے جاپانی سفیر سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاپان خطے کے امن اوراستحکام کیلئے اپنا مثبت کر دار اداکرتا رہے گا ۔