پشاور(این این آئی)طورخم بارڈر پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایف سی اہلکاروں نے ایک افغانی کو گرفتار کرلیا ہے۔لڑکی کی عمر 18 سال کے قریب ہے ۔ایف سی ذرائع کے مطابق مطابق ایک عمر رسیدہ افغانی جسکی عمر 60 سال کے قریب ہے نے ایک پاکستانی لڑکی کو جعلی پاسپورٹ پر افغانستان لے جارہا تھا جس نے طورخم بارڈر پرپہنچتے ہی شور مچھانا شروع کردیا ۔
لڑکی نے بتایا کہ میرا باپ وفات ہوچکا ہے اورسوتیلے باپ نے پیسوں کے عوض زبردستی شادی کرالی ہے،،لڑکی نے روتے ہوئے سارا قصہ سنا دیا،،،جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے ان کو اپنے قبضے میں لیکر ملزم سے تفشیش شروع کردی جبکہ لڑکی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔لڑکی کوبعد میں دارامان یارشتہ داروں کے حوالے کیاجائیگا۔مزیدتحقیقات کے بعد لڑکی کے بارے میں انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی ۔