منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

حسین نوازکی تصویر مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل نے جاری کی ،علی زیدی کا دعویٰ

datetime 4  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع
کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔تصویر سے متعلق ابتداءمیں کہا جارہا تھا کہ اسے سب سے پہلے تحریک انصاف کے علی زیدی  نے اپ لوڈکیا ہے لیکن اب تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے یہ وضاحت آئی ہے کہ یہ تصویر انہوں نے اپ لوڈ نہیں کی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل نے جاری کی ہے

ان پر الزام لگانا زیادتی ہے.اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ پانامہ سیکنڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے حسین نواز کی پیشی کے موقع کی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں وہ سر جھکا کر بیٹھے ہیں۔یہ تصویر 28مئی 2017کی ہے۔ تصویر کوسب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپ لوڈکیا ہے  تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو ٹی وی پر براہ راست دکھانا چاہیے تاکہ سب کو پتہ چل سکے کہ جے آئی ٹی میں کیا ہورہا ہے،یہ موٹو گینگ کو میڈیا پر فضول باتیں کرنے سے بھی روکے گا۔تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا اواسے مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اتنی حساس جگہ سے یہ تصویر کیسے لیک ہوگئی ۔لیکن جو بھی اب جے آئی ٹی کی کارروائی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور یہ مطالبہ اب زور پکڑتا جارہا ہے کہ جس نے بھی یہ تصویر لیک کی ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…