جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کا سرکاری ریکار ڈغائب،ایف آئی اے کے خط میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) میڈیا میں بار بار شریف فیملی کے خلاف سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے رحمان ملک کی جس انکوائری کا ذکر کیا جاتا ہے اس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا تو سرکاری سطح پر کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے 2 نومبر 1999 کو مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے رحمان ملک

کی انکوائری کی نوعیت دریافت کی تھی جس کے جواب میں ایف آئی اے نے اپنا موقف 28 جنوری 2000 کو بذریعہ خط وزارت داخلہ کو پیش کیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں رحمان ملک کی 1996۔97 میں کی جانے والی انکوائری کو ذاتی نوعیت کی تحقیقات قرار دیا گیا تھا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ رحمان ملک نے ایف آئی اے کے طریقہ کار کے مطابق انکوائری نہیں کی۔ خط میں رحمان ملک کی انکوائری کو اس لیے ذاتی نوعیت کی قرار دیا گیا تھا کیونکہ رحمان ملک نے نواز شریف اور ان کے خاندان بارے باقاعدہ رجسٹرڈ انکوائری نہیں کی تھی، نہ تو اس کا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا اور نہ ہی اس کا سرکاری سطح پر کوئی ریکارڈ موجود ہے بلکہ یہ اس وقت سیاسی مقاصد کے لئے شروع کی گئی۔ اسی وجہ سے مشرف دور میں اس پر کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمود سلیم محمود نے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا ۔پانامہ کیس میں عمران خان کے وکیل نے انکوائری میں منی لانڈرنگ ثابت ہونے کا حوالہ دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…