اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ہفتہ کو چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو پولیس اہلکاروں نے آگے بڑھتے لیگی رہنما حنیف عباسی کو پیچھے دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری ان کے استقبال کے
لیے آگے بڑھے لیکن حسین نواز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ حنیف عباسی نے حسین نواز کا استقبال کرنے کے لیے آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی کے اندر چلے گئے۔ خیال رہے کہ حسین نواز آج چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے ہیں۔