لاہور (نیوزڈیسک)اہم عہدے پر فائز پاکستانی شخصیت کی ترک خاتون سے زیادتی،شرمناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق ترکش خاتون عائشہ شہناز کوہراساں کرنے پر عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈائریکٹر بیت المال کوثر اقبال خان نیازی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر بیت المال کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا،
گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے ترکش خاتون عائشہ شہناز کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو معاملے کی فرانزک تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے حماد عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ترکش خاتون عائشہ شہناز کوہراساں کرنے پر عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈائریکٹر بیت المال کوثر اقبال خان نیازی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر بیت المال کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، اس موقع پر عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ سابق ڈائریکٹر بیت المال نے ترکش خاتون سے 20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور انہیں جنسی طورپرہراساں بھی کیاجس پر پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سیشن عدالت نے ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔