کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرائ،سعودی عرب نے اہم اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم نے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراءمیں مشکلات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیںاور ہم ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کے ہم ویزے جاری کرنے میں مشکلات پیدا کرتے ہیں،
انہوں نے میڈیا کو دعوت دی کہ آئیں اورقونصلیٹ میں خود دیکھ لیں کہ ہمارا نظام کتنا شفاف ہے۔مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے افطار وڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ روزانہ 6 ہزار پاسپورٹ عمرہ ویزہ کے لئے جمع ہوتے ہیں ،جن پر ویزہ لگاکر اسی روز ساڑھے 3 بجے سہ پہر متعلقہ ٹریول ایجنٹ کو واپس کردیئے جاتے ہیں ،کراچی میں ویزہ اسٹیکر کی کوئی کمی نہیں ہے 40 ہزار اسٹیکر موجود ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم حجاج کرام کی خدمت کریں ،ورنہ ہم یہاں کس لئے بیٹھے ہیں ،ہم نے صرف پیر سے بدھ تک 20 ہزار عمرہ ویزہ جاری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ ویزے جاری کرنے میں مشکلات اس وجہ سے ہوئی ہیں کہ ملٹی نیٹ کیبل کٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے ویزے جاری کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں ،جبکہ ہمارا عملہ شام 6 بجے تک موجود ہوتا ہے ،ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 60 لاکھ عمرہ ویزے جاری کئے گئے تھے ،جس میں سب سے زیادہ 23.5 فیصد ویزے پاکستان کو جاری کئے گئے ، افطار ڈنر میں گورنرر سندھ محمد زبیر ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزراء نثار کھوڑو ،سید ناصر حسین شاہ ،سہیل انور سیال ،جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمٰن ،جے یو آئی کے قاری محمد عثمان ،چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء رو¿ف صدیقی ،تاجر ،صنعت کار، صحافی ومختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔