اسلام آباد (نیوزڈیسک)منی لانڈرنگ ثابت،شریف خاندان کے کیس کا ڈراپ سین،ایسی شخصیت ثبوت سامنے لے آئی جس کا وہم و گمان میں بھی نہ تھا، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں اعتزاز احسن نے حیرت انگیز انٹری دیتے ہوئے ایسا اعلان کردیا جس نے ہلچل مچادی،پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں جے آئی ٹی کو جو دستاویزات بھجوانے والا ہوں ان سے ثابت ہو جائے گا کہ شریف خاندان نے لندن فلیٹس منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدے۔
ان دستاویزات سے شریفوں کی منی لانڈرنگ ثابت ہو گی اور اس کیس کا ڈراپ سین ہوجائے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی جائز انکم اتنی تھی کہ انکم ٹیکس صفر تھا۔1994ء سے1996ء تک پانامہ کیس کا الزام لگنے والے افراد کا انکم ٹیکس صفر تھا۔ تو جو فلیٹس خریدے گئے وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے پیسوں سے خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بگڑے ہوئے بچے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ پھنس گئے۔