نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ہیکر نے اپنی گرل فرینڈ سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے پاکستانی یونیورسٹی کی ویب سائٹ نہ صرف ہیک کی بلکہ اس کی شکل بھی بگاڑ دی۔ بھارتی ہیکر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نہ صرف ویب سائٹ ہیک کی بلکہ ویب سائٹ پر اپنی گرل فرینڈ کے لیے پیغام بھی لکھا۔ویب سائٹ کے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوا کہ یہ سائٹ وکی یا وکرانٹ نامی ایک بھارتی ہیکر نے ہیک کی۔ اپنے پیغام میں
ہیکر نے نہ تو لڑکی کا نام لکھا اور نہ ہی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مقصد بیان کیا البتہ آخر میں ویب سائٹ کے مالک سے معذرت کی۔ ویب سائٹ ہیک ہونے کی خبر کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔