کراچی(آن لائن)ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 600 افراد کی موت کی خبر من گھڑت ہے ، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،12دنوں میں ہمارے پر جو میتیں لائی گئیں ان کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ موجود ہیں۔ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو سے 600 افراد کی موت کی خبر غلط ہے۔ 12 دنوں میں جو میتیں لائی گئی ہیں
ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہیں۔کسی میں بھی وجہ ہیٹ اسٹروک نہیں لکھی گئی اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ۔انور کاظمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں میں ایدھی کے تینوں مردہ خانوں میں 600سے زائد لاشیں لائی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی زیادہ ہے لیکن اموات ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں اور عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہیں۔