اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کرانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے،عظیم انسان کے بیٹے کڑے احتساب کے مرحلے سے گزررہے ہیں انشاء اللہ سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا۔
انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے تاہم انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایک آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں ضرور برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔