پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکمت کی کہانی

datetime 1  جون‬‮  2017 |

ایک عقلمند بابا نے تین آدمیوں کو تین تین مکئی کے دانے دیے اور بولا کہ جاؤ اس سے اپنا گزاراہ چلاؤ۔ پہلے آدمی نے تینوں مکئی کے دانے ایک گرم پانی کے پیالے کے اندر گھولے، شوربہ بنایا اور پی گیا۔ دوسرے نے اس کی بے صبری سے سبق حاسل کیا اور اپنے تین دانے جا کر باہر مٹی میں دبا دیے۔

ایک مہینہ وہ ان کو پانی دیتا رہا اور ان کی اچھی دیکھ بھال کرتا رہا۔ ایک ماہ بعد اس نے وہ پودے دیکھے تو مکئی کے تین تنے نکل چکے تھے۔ اس نے مکئی کے تینوں پودوں پر سے تمام خوشے اکٹھے کیے اور اس کا تین دن کا گزارہ چل گیا۔ تین دن اس نے دو وقت کی روٹی کا سامان اس ایک ماہ کی محنت سے کر لیا۔تیسرا آدمی اپنے باقی دونوں دوستوں کی بیوقوفیوں کو چپ چاپ دیکھتا رہا اور ان سے سیکھتا رہا۔ اس نے تینوں دانے بو دیے اور ایک ماہ بعد جب اس پر چھلیاں نکل آئیں تو اس نے ایک پودہ لگا رہنے دیا اور اس سے دانے اتار لیے اور پھر سے زمین میں بو دیے۔ دوسرے پودے سے ایک چھلی اتاری اور اپنی محبوبہ کو کھلائی اور تیسرے پودے سے جوچھلیاں اتاری وہ خود تھوڑی تھوری کر کے کافی دن چلا لیں۔ ایک ماہ بعد پھر سے اور ڈھیر سارے پودے نکلا آئے اور اس نے مکئی کا کھیت لگا لیا۔ وہ ہر مااہ اپنے کھیت کو مزید وسیع کرتا گیا اور اس نے گاؤں کا سب سے بڑا کھیت لگا لیا۔ اسی محبوبہ سے شادی کی اور اپنی چھلیوں کے کھیت کی وجہ سے اسے دوبارہ کبھی بھوکا نہیںسونا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…