راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس معاملے میں پی آئی ڈی کے سابق سربراہ رائوتحسین نے حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کی تصدیق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کی ہے ۔
اس حوالے سے شیخ رشید کاکہناتھاکہ ابھی ڈان لیکس کامعاملہ ختم نہیں ہواہے اورمیری رائوتحسین سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے بتایاکہ وہ ڈان لیکس میں ذمہ دارٹھہرائے جانے پرحکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔