جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے بڑا اعتراف کرلیا،نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کیساتھ شایان شان سلوک نہیں ہوا، جس کے ازالے کیلئے سعودی حکام نے حکومتِ پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور جلد ہی ایک اعلیٰ سطح کا وفد
پاکستان کا دورہ کرے گا اور ناراض نواز شریف کو منانے کی کوشش کرے گا۔ سعودی وفد حکومتی عہدیداروں کے علاوہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملے گا۔ اس حوالے سے انہیں مطمئن کرے گا۔