اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں جمعرات کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔ معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں جمعرات کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔ معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔اورنہال ہاشمی اس بینچ کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت کریں گے ۔