کابل (مانیٹر نگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پلومیٹک انکلیو میں دھماکے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پلومیٹک انکلیو میں دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 50سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکوں سے پاکستانی سفارتخانے میں تعینات پاکستانی دفاعی اتاشی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔